اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چھٹی،جہانگیر ترین لاہور میں کس اہم شخصیت کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے لابنگ کررہیں ہیں؟ نام منظر عام پر آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے صوبائی وزیر محسن لغاری کا نام سامنے آگیا ہے۔ محسن لغاری ایم پی اے بننے سے قبل آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے
اور بعد میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ڈیرہ غازی خان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر صوبائی وزیر بنے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی ایک حقیقت ہے جس کی جگہ پر محسن لغاری کا نام لیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین لاہور میں محسن لغاری کے لئے ممبران اسمبلی کوراضی کرنے میں مصروف ہیں۔