چین میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک، آئی ایم ایف کی قیادت سے ملاقاتیں،بڑی یقین دہانی کروادی گئی

26  اپریل‬‮  2019

بیجنگ (این این آئی)چین کے 4 روزہ دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق جاری فورم کے موقع پر ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لگارڈے سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں عالمی بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ورلڈ بینک کی سی ای او کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے خطے میں غربت کے خاتمے، مالی انتظام، منصوبوں، ڈی اے ایس یو اور دیگر بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات اور کاروبار میں مدد کے حوالے سے عالمی بینک کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے عالمی بینک کی سی ای او کو حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے سماجی بہبود کے پروگرام احساس سے بھی آگاہ کیا۔عالمی بینک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور غیر ملکی فنڈ فراہم کرنے میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لگارڈے سے بھی ملاقات کی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملاقات میں پاکستان کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مشن پیر کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر حتمی بات چیت ہوگی۔کرسٹین لیگا رڈ نے ٹوئٹ میں کہاکہ مجھے وزیراعظم عمران خان سے بیجنگ میں ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے جامع پالیسی پیکیج اور عالمی معاشی امداد پر غور کیا۔ملاقات میں گورننس میں بہتری اور  غریبوں کے تحفظ پر بھی غور کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…