ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کا معاملہ ، ترجمان نے میڈیا پر نشر خبر کی تردید کردی، بڑی وضاحت جاری

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن،این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے بارے میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبرکی تردید کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی انشورنس قانون کے مطابق سرکاری ادارے نیشنل انشورنس کمپنی سے کرائی گئی ہے۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ گزشتہ حکومتوں میں بھی ہیلی کاپٹر کی انشورنس اسی کمپنی سے کرائی جاتی رہی ہے اور انشورنس کی رقم میں اضافے کی وجہ انشورنس کے دورانیے میں اضافہ ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس بار سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس ایک سال کی بجائے تقریباً پونے دو سال کی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا  ہے کہ نیب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مبینہ کرپشن کی دو درخواستیں دائر کرائی گئیں۔نیب نے کرپشن کی درخواستوں کے متن کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر نیب ہیڈ کوارٹر باخبر ہے اور کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس 3کی بجائے 7کروڑ میں کرانے کا الزام ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ عثمان بزدار پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لے کر دینے کا بھی الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…