ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنر پنجاب چودھری سرور خفیہ طور پر ’’انقلاب‘‘ لانے کی کوششیں کر رہے تھے، ایجنسیوں نے وزیراعظم کو خبر دے دی، اب کیا ہونیوالا ہے؟ انتہائی سنگین دعویٰ کر دیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی خوشنود علی خان نے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور خفیہ طور پر انقلاب لانے کی کوششیں کر رہے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب کی بھی چھٹی کر دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایجنسیوں نے خبر دی تھی کہ گورنر چوہدری سرور بیرون ملک دورے کے دوران عثمان بزدار کے خلاف انقلاب لانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

خوشنود علی خان نے کہا کہ چودھری سرور عثمان بزدار کے خلاف انقلاب لا رہے تھے لیکن وہ ان کے ہی گلے پڑ گیا، اب عثمان بزدار کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی جائیں گے۔انہوں نے پروگرام کے دوران کہا کہ چودھری سرور عمران خان کو ملنے آئے مگر نعیم الحق کو مل کر واپس چلے گئے ، اس کا مطلب ہے کہ عمران خان ان سے اتنے ناراض ہیں کہ وہ ان سے ملنا ہی نہیں چاہتے۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں پارٹی معاملات پر کھل کر بات چیت کی، جب پروگرام میں ان سے ان کی یا وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو چودھری سرور نے کہا کہ اگر کسی نے انہیں ہٹانے کا سوچا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عثمان بزدار سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کو اب اسمبلی میں آ جانا چاہئے۔ چودھری سرور نے جہانگیر ترین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں اختلافات ہیں لیکن عمران خان پر سب متحد ہیں، سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان سے وزیراعظم ناراض نہیں ہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے پانچ سال پورے کریں گے اور عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ فوراً مسائل ختم کرلیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…