اسلام آباد(سی پی پی )قومی اسمبلی میں دوسرے دن بھی شور شرابہ رہا، اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیرا ئوکیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کیا۔اپوزیشن نے وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران ’’گو بے بی گو‘‘ کے نعرے لگائے۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرے باز ی کی۔ مراد سعید کا کہنا تھا اپوزیشن میں ہمت ہی نہیں کہ مجھے سن سکے، اپوزیشن مجھے 2 منٹ
خاموشی سے سنے، انہیں آئینہ دکھا دوں گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے حسین حقانی کو آپ نے سفیر لگایا تھا، حادثاتی طور پر پارٹی چیئرمین بننے والا بلاول بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے، آپ نے 1200پولیس اہلکار بھرتی کر کے بھتے پر لگائے ہوئے ہیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا معصوم بچی غلط انجکشن لگنے سے بلک بلک کر مرگئی، معصوم بچی کی ہلاکت ان کے منہ پر طمانچہ ہے، کلبھوشن کو جاسوس کہتے انہیں شرم آتی تھی۔