پولیو مہم کیخلاف گھنائونی سازش کا پردہ چاک

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش کا پردہ چاک ، بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویکسین پینےوالے 700سے زائد بچے ٹھیک نکلے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے ذمہ داروں کو گرفتار نہ کیا جاسکا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوگردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بچوں کو ہسپتال میں بیہوشی کا ڈرامہ کرنے کا کہتا ہے جس پر کمرے میں موجود تمام بچے اپنی اپنی جگہ پر لیٹ جاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ بیہوش ہوں ، اسی دوران ویڈیو میں ایک اور شخص کہتا سنائی دیا جاتا ہے کہ دیکھیں یہ بچے پولیو ویکسین پینے کےبعد بیہوش ہوگئے ہیں، ہسپتال میں ان بچوں کا چیک اپ کیاجاتا ہے جہاں تمام بچے بالکل صحت مند ثابت ہوتے ہیں۔ قبل ازیں مذکورہ شخص گاڑی میں بیٹھے بچوں کو پشتو میں کہتا ہے کہ تم کو غلط قطرے پلائے گئے ہیں،ویڈیو میں بچوں کی حالت ٹھیک نظر آ رہی ہے اور وہ ہنس رہے ہیں،مذکورہ شخص بچوں سے پوچھتا ہے تم اب کدھر جا رہے ہو؟ کیا ہسپتال جا رہے ہو؟ ۔واضح رہے بچوں سے ڈرامہ کروانے کے بعد مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اوربنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی تھی، بعد ازاں وزیرصحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے کہاہے کہ پولیو ویکسین بالکل ٹھیک ہے کوئی خطرے کی بات نہیں،ہسپتالوں میں بچوں سے ملاقات کی، سب کی حالت ٹھیک تھی،ایک سازش کے تحت یہ صورتحال پیدا کی گئی ،تمام والدین کو یقین دلانا چاہتا ہوں کوئی خطرے کی بات نہیں،مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم زو ر و شور سے جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…