اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کے رکن اعظم خان سواتی نے گزشتہ روز ایوان صدر میں وفاقی وزیر کا حلف تو اٹھالیا لیکن تمام تر کوشش کے باوجود انہیں اپنی پسندیدہ سابقہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان نہیں مل سکا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی جو اس سے پہلے بھی دو مرتبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کے وزیر رہ چکے ہیں ان کی پوری کوشش تھی کہ اس مرتبہ بھی انہیں ان کی سابقہ وزارت مل جائے لیکن وزیراعظم عمران خان نے ان کی اس درخواست کو اہمیت نہیں دی تھی اور انہیں پارلیمانی امور کی وزارت پر اتفاق کرنا پڑا۔واضح رہے کہ غلام سرور بھی وزیر پٹرولیم رہنے پر ہی بضد تھے لیکن ان کا عہدہ تبدیل کردیا گیا۔