اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کا بھارت کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط کے ذریعے بھارت کے خلاف فیصلے سے آگاہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خط میں ٹرمپ
نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جبکہ تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانےمیں ناکام رہا جس کے باعث امریکا نے بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔