اسلام آباد ( آن لائن ) بھارت کی پاکستان مخالف کاروائیاں جاری، پاکستان کو پسندیدہ ملک کی لسٹ سے خارج کرنے کے بعد ،پاکستانی مصنوعات پر 200فیصد ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔بھارت پلوامہ حملے کے بعدحواس باختہ ہوگیا، پاکستان مخالف ہرممکن کاروائیاں تیز کردی گئی۔
بھارت نے پلوامہ حملے میںپاکستان پر الزام تراشی کے بعد تمام حدود کراس کردیں ۔ بھارت میں پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے پر 200فی صد تک ڈیوٹی عائد کردی گئی، سال 2017-18میں پاکستانی درآمدات کا حجم 488.7ملین ڈالر سالانہ تھا ،(3484 کروڑ روپے سالانہ ) اور بھارت ، پاکستان سے تازہ پھل، سیمنٹ ، پیٹرولیم مصنوعات، معدنیات، کچی دھات، اور چمڑے کی تیار شدہ مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ اس سے پیشتر بھارت نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں بھارتی فوجیوںپر ہونے والے حملے کے بعد ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو، ٹی ، او) میں پاکستان پسندیدگی کا اسٹیٹس واپس لینے کی درخواست دے دی تھی، یکے بعد دیگرے بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر بھی بھاری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت تشدد پسند ہندوئوں نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوںکے خلاف مہم تیز کردی ہے اس کے علاوہ بھار ت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز برائے راست دکھانے پر بھی پابند ی عائد کردی گئی ہے۔ ۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں ایک خود کش حملے کے دوران 45سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت میںپاکستان مخالف مہم جوش پکڑ گئی اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان مخالف کاروائیاں تیز کردی۔