اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ڈیورنڈ لائن اب ڈیڈ ایشو ہے، رواں سال کے آخر تک پاک افغان سرحدپرآہنی باڑلگانے کاکام مکمل ہوجائیگا، پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکریگی، سرحد پار دہشتگردی کے الزامات ختم کریگی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک پاک افغان سرحد
پرآہنی باڑلگانے کاکام مکمل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ آہنی باڑسرحدپاردہشت گردی کے الزامات ختم کر دیگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکریگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن اب ڈیڈ ایشو ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امریکی افواج کے انخلاکے بعدافغانستان میں حالات خراب ہوئے توآہنی باڑکے باعث پاکستان پردباؤ نہیں آئیگا۔