جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اوپن ویزاپالیسی، عمران خان نے کس کا آئیڈیا چرایا؟بھانڈا پھوٹ گیا،حیران کن انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی کا کہنا ہے کہ اوپن ویزا پالیسی میرا آئیڈیا تھا‘اسے این ایس سی میں لایا تھا، لیکن چند اہلکاروں نے اعتراض کیا۔ادھر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاحتی مقام کی حیثیت سے کھولنے کی منظوری ن لیگ کے دور حکومت میں دی گئی تھی۔

روزنامہ جنگ  کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے دشمن ممالک کے سوا تمام ممالک کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے کی تجویز دی تھی ۔تاہم اس پر چند اہلکاروں نے اعتراض اٹھایا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے  بتایا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو ہم نے قومی سیکورٹی کمیٹی کے اجلاسوں میں تقریباً4مرتبہ اوپن ڈور پالیسی پر بات کی تھی ، لیکن کچھ چند اہلکاروں نے اس پر اعتراض کیا تھااور اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔تاہم سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ بالآخر موجودہ حکومت نے 50ممالک کے لیے ویز اآن ارائیول کی اجازت دے دی ہے اور تمام اداروں نے اسے قبول کرلیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اس بات کا کریڈٹ لے سکتی ہے لیکن نئی پالیسی پر مزید کوئی شرط عائد کئے عمل درآمد ہونا چاہیئے ۔اس عمل کو بغیر کسی پیچیدگی کے آسان بنایا جانا چاہیئے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں ان سے درخواست کرتا ہو ں کہ ماسوائے چند ممالک جیسا کہ بھارت ، اسرائیل، افغانستان اور بنگلا دیش کے تمام ممالک کے لیے آن ارائیول ویزا سہولت دینی چاہیئے، بحیثیت وزیر اعظم میں نے یہی تجویز دی تھی لیکن کچھ اہلکاروں نے اعتراض کیا تھا ، ہم نے کچھ اعتراضات ختم کردیئے تھے اور ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے تک یہ عمل جاری تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سہولت سے نہ صرف ملک کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستان سے متعلق جو غلط تاثرات قائم ہیں وہ بھی ختم ہوں گے۔175ممالک کے لیے ای۔ویزا پالیسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسے بھی ویزا آن ارائیول پر تبدیل کیاجانا چاہیئے کیوں کہ ای۔ویزا سسٹم کو سنبھالنا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تب بھی میں نے اس تجویز پر زور دیا تھا لیکن اس عمل کا آغاز میرے وزارت عظمیٰ کے دور میں ہوا ۔

مختلف اداروں اور وزارتوں نے تجاویز دی تھیں اور کچھ نے اعتراض بھی کیا تھا ۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی ہفتے کے روز پی ٹی آئی کے اس دعویٰ کی تردید کی کہ عمران خان کی حکومت نے یہ نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کو پی ٹی آئی حکومت نئے اقدام کے طور پر پروموٹ کررہی ہے، حالاںکہ پاکستان کو سیاحتی مقام کی حیثیت سے کھولنے کی منظوری ن لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے این ایس سی کے آخری اجلاس میں دی گئی تھی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ حکومت کے اقدامات کو نئے آئیڈیا کے طور پر پیش کیا ہو، گزشتہ چھ ماہ کے دوران موجودہ حکومت نے متعدد ایسے اقدامات کا اعلان کیا ہے جو دراصل گزشتہ حکومت کی اختراع تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…