جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یو اے ای پاکستان کو 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں کیساتھ ساتھ کتنے ارب ڈالر دیگا؟زبردست مالیاتی پیکیج کو حتمی شکل دیدی گئی

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لئے مالیاتی پیکیج کو حتمی شکل دے دی، جس کے تحت یو اے ای پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہمی کے ساتھ ساتھ 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں پر دے گا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لئے مالیاتی پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔

مالیاتی پیکیج کا حتمی اعلان یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زیاد النہیان کے دورے میں ہوگا، اماراتی ولی عہد چھ جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ یو اے ای پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہمی کے ساتھ ساتھ 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں پر دے گا۔یو اے ای کے پیکیج کا حجم اور شرائط سعودی پیکیج کی طرح ہی ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے موخر ادائیگیوں کی سہولت سے پاکستان کو سات ارب نوے کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان سالانہ بارہ سے تیرہ ارب ڈالر کا خام تیل منگواتا ہے، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔یاد رہے 15 روز قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے بیل آؤٹ پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔ابوظہبی فنڈ فارڈیویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…