اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جاکر سنیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر بروز پیر کو سنائیگی اور فیصلہ سننے سابق وزیر اعظم نواز شریف خود عدالت جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ
ہوں گے جبکہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا ئکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے محفوظ کیا۔