پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد کیا یہ علاقہ بھارت کو دیاجا رہا ہے؟ پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا پاکستان کرتارپور کا علاقہ بھارت کو دے رہا ہے، میڈیا میں پھیلائی گئی افواہوں پر پاکستان کا مؤقف بھی سامنے آگیا، بڑا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا میں کرتارپور کے علاقے کو بھارت کے حوالے کرنے کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں پر پاکستان کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار

پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کرتارپور گوردوارا صرف سکھوں کے مذہبی رسومات کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور کرتارپور کی زمین کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جارہا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت طاقت کے زور سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے ہٹاناچاہتا ہے، بھارت بین الاقوامی اداروں کو کشمیر میں جاری مظالم کی تحقیقات کی اجازت دے۔افغان امن عمل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان، افغانستان، چین سہ فریقی مذاکرات مثبت رہے، تینوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا، پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کے لیے اپنا کردار ادا کیا جس پر پاکستان کے کردار کی ہر جگہ پر تعریف کی گئی، پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی، تینوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے اور ون بیلٹ ون روڈ سے فوائد حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکا اور افغان قیادت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سپورٹ کرتے ہیں، ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے تعاون کیا، پاکستان افغان مسئلے کا

حل افغان قیادت کے ساتھ مل کرچلنا چاہتا ہے، امید ہے کہ مذاکرات افغان مسئلے کے پرامن حل پر منتج ہوں گے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے ہرممکن کردار ادا کرے گا۔ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا جب کہ افغان الیکشن افغانستان کا داخلی معاملہ ہے، پاکستان کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…