اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ برٹش ایئرویز کی طرف سے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعدپاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے اپنےایک ٹویٹرپیغام میں کہا کہ پرتگال نے پاکستان آنے والے شہریوں کے لئے سفری ہدایت نامہ بھی ختم کردیاہے جبکہ برٹش ایئرویزنے پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے
جوخوش آئند ہے ، اس سے پاکستان کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔اسدعمرنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستان کی تنہائی میں کمی آئی ہے اوراگلے موسم گرما میں ملک میں ریکارڈتعداد میں سیاح آئیں گے۔واضح رہے کہ برٹش ائیر ویز نے گزشتہ دنوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ جون 2019 سے ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے براہ راست پروازیں چلائیں گے ۔