اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی آج ایک بار پھر قومی اسمبلی آمد، اپنے بھائی ، پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارلیمنٹ کی گیلری میں چلتے ہوئے انتہائی آہستہ آواز میں سرگوشیاں، احتساب عدالت کے متوقع فیصلے کے حوالے سے گفتگو و مشاورت اور دیگرامور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج ایک بار پھر قومی اسمبلی آمد ہوئی ہے جہاں انہوں نے اپنے بھائی، پارٹی صدر اور
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ دونوں بھائی کے درمیان احتساب عدالت کے متوقع فیصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر نواز شریف شہباز شریف سے پارلیمنٹ کی گیلری میں چلتے ہوئے نہایت آہستہ آواز میں باتیں کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش رہنے جبکہ خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔