منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عوام تیار ہو جائیں!!موبائل فونز اور سگریٹ کے بعد کن 200 اشیاء پر بھاری ٹیکس لگنے والا ہے؟ حکومت نےجنوری میں منی بجٹ لانے کا اعلان کر دیا؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایک اور منی بجٹ لانے پر غور شروع کر دیاہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کے اس ممکنہ منی بجٹ میں 200 سے 250 اشیائے ضروری پر سیلز ٹیکس بڑھایا جائیگا جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان پیدا ہوگا۔ اشیاء پر سیلز ٹیکس 15 فیصد تھا اس کو بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔جب کہ 18 فیصد سے ٹیکس کی شرح

بڑھا کر 21 فیصد کی جائے گی۔موبائل فونز پر مختلف ڈیوٹی اور ٹیکس شرح کو کم از کم 10 فیصد بڑھایا جائے گا۔سگریٹ پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بھی بڑھائی جائے گی۔جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے دوسرا منی بجٹ لانے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئےاسد عمر کا کہنا تھا کہ کئی مصنوعات پر ٹیکس اور ٹیرف میں اضافے کی تجویز ہے، ابھی مختلف تجاویز زیر غور، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، درآمدی خام مال پر ٹیکس ریٹ میں کمی بھی ہو سکتی ہے، جنوری میں نیا بل پارلیمنٹ میں لے کر جا سکتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا افسوس ناک ہے، ان شاء اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عمران خان کا آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا بیان 2014 کا ہے، وزیراعظم نے الیکشن سے پہلے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا اسٹاک مارکیٹ میں 5 ماہ کے دوران 5000 پوائنٹ کی کمی ہوئی، امریکا، بھارت اور چین سمیت دیگر اسٹاک مارکیٹس بھی گریں۔اسد عمر کا کہنا تھا سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی، سعودی عرب سے اگلے 3 سال ماہانہ 27 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار ملے گا، سعودی عرب سے قرض کی مجموعی رقم 6 ارب ڈالرز ہوگی۔ انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات سے مذاکرات بھی آخری مراحل میں ہیں، یو اے ای سے چند دنوں میں معاملات طے پا جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…