اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ، فیصلے محفوظ جنہیں 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی جس کے دوران فریقین کی جانب سے ریفرنسز کے قانونی نکات پر دلائل دئیے گئے۔سابق وزیراعظم کی جانب سے ایک
ہفتے کی مہلت کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کرلیے۔احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جاچکا ہے جس میں انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر تک سنانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی ۔