اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری بھارتی سر زمین پر قدم رکھتے ہی اپنے والد نہال انصاری، والدہ فوزیہ انصاری اور بھائی خالد انصاری کے ہمراہ سجدہ ریز ہو گیا۔ کچھ دیر سجدے میں رہنے کے بعد وہ اٹھ کر اپنی ماں اور باپ سے بغل گیر ہو گیا اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔ اس کے
رونے کی آوازیں پاکستان میں بھی سنائی دے رہی تھیں۔ والدہ فوزیہ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے بعد ماضی کے ان چھ سالوں کو بھول گئی ہیں جب ان کا بیٹا ان کے ساتھ نہیں تھا۔واضح رہے کہ حامد نہال انصاری کو گزشتہ روز پاکستانی حکام نے سزا پوری ہونے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا ۔