’’عمران خان میرا یار اور اس سے ملنے کیلئے مجھے کوئی نہیں روک سکتا‘‘ سدھو نے لاہور میں قدم رکھتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ سرحد کے اس پارامن دشمنوں کو آگ لگ گئی

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سکھوں کے لئے کرتار پور کوریڈور کھولنا دیوانگی سے کم نہیں ۔ کرتار پور کوریڈور امن سمیت لامحدود واقعات کا راستہ کھولے گا ۔ 12 کروڑ سکھوں کی آج خوش نصیبی کا دن ہے جو 73 سالوں بعد کرتار پور کوریڈور میں بابا گرونانک مزار کھلنے کی شکل میں پورا ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سابق بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو نے لاہور میں واہگہ بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ میرے لئے کوئی خوشی کی بات نہیں ہو سکتی ۔ وزیر اعظم عمران خان کا ممنون ہوں ۔عمران خان میرا یار ہے اور اس سے ملنے کے لئے مجھے کوئی نہیں روک سکتا ۔جنہوں نے تین ماہ پہلے پودا لگایا جو آج بڑا درخت بن گیا ہے ۔ نئی سویر آج دیکھنے کو ملی ہے جو کہ 12 کروڑ بابا گرونانک کے ماننے والے سکھوں کی خوش نصیبی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 73 سالوں کی اڈیک آج پوری ہوئی ہے ۔ بابا گرونانک کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان اب اچھے تعلقات پیدا ہوں گے اور خدارا مذہب کو سیاست اور دہشتگردی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے دنیا میں کونسا قانون یا ایسی جگہ ہے جہاں پر مذہب کے فرائض انجام دینے سے روکا جاتا ہو ۔ایک سوال کے جواب میں نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 90 فیصد لوگ پاک بھارت میچز دیکھنے کے منتظر ہیں ۔ وعدے اور انڈے ٹوٹتے ہیں لیکن کوششیں کامیاب ہوتی ہیں ۔ جس طرح نصرت فتح علی خان ، عمران خان ، کپل دیو اور جاوید اختر جیسے لوگ ملکوں کے درمیان سفیروں کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ فنکاروں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آتی ہے اور یہی لوگ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کو جوڑنے کے لئے پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی نجوت سنگھ سدھو پر تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھ پر تنقید کی آج کے مبارک دن کے موقع پر ان کو معاف کرتا ہوں کیونکہ یہ امن کا معاملہ ہے امن کے لئے خود پر تنقید برداشت کر لوں گا ۔ واضح رہے نجوت سنگھ سدھو لاہور واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے تین روزہ دورے پر 80 رکنی وفد کے ہمراہ پہنچے ہیں جن میں 25 رکنی بھارتی صحافیوں کا دستہ بھی ہے ۔ نجوت سنگھ سدھو کل نارووال میں کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور وہاں پر وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…