ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں خشک سالی کا شدید خطرہ ،کن دو صوبوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا؟رپورٹ صدر ،وزیراعظم کو پیش

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقے خشک سالی سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں صورتحال مزید سنگین نوعیت اختیار کرسکتی ہے کیونکہ ملک کے کئی حصوں میں خشک سالی کا اندیشہ ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے مختصر مدت اور طویل مدت کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور تجاویز کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ صدر مملکت اور وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی۔

اس کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے اس رپورٹ کے بارے میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ، سندھ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آگاہ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے مرکزی وفاقی ادارہ ہے کہ جو قدرتی آفات کے نقصانات اور اثرات کم کرنے کے لیے کام کرتا ہے جس نے صدر اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ رپورٹ تیار کی۔اتھارٹی کی پیش کردہ تجاویز کے مطابق ملک میں پانی کی سنگین قلت کے سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرور ت ہے۔جس کے تحت موسمی صورتحال سے متاثر ہونے والے علاقوں میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکج کی تقسیم کے لیے سندھ پی ڈی ایم اے اور صوبائی محکمہ ریلیف کو خاندانوں کی معلومات بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ افراد کی مشکلات اور مصیبت کو کم کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بروقت تعاون کو یقینی بنانے اور معلومات کے تبادلے کی غرض سے ریکوری اینڈ ری ہیبلٹیشن ڈائریکٹوریٹ کو “خشک سالی سیکرٹریٹ” کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے سے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے اضافی امداد کی ضرورت پڑنے کے حوالے سے تجاویز لی گئی ہیں۔مذکورہ رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے این ڈی ایم اے نے سندھ پی ڈی ایم اے او ر یونائیڈ نیشن پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے ) اور یونیسف کے اشتراک سے سیمینار بھی کیا گیا جس میں خشک سالی سے متاثرہ 3 اضلاع بالخصوص تھرپارکر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سیمینار میں این ڈی ایم اے نے دیگر اداروں کے ساتھ انسانی ضروریات، ذراعت اور مویشیوں کے استعمال کے لیے پانی کی دستیابی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔جس میں این ڈی ایم اے نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ طویل مدتی خشک سالی ملک کے ذرعی علاقوں میں پانی کی صورتحال کشیدہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ خریف کی فصلوں کے لئے آبپاشی کے پانی کی محدود فراہمی کی وجہ سے موجودہ حالات کی سنگینی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے آئندہ ماہ اسلام آباد میں ’نیشنل کنسلٹو سیمنار ‘منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان میں خشک سالی کی صورتحال میں اضافے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔اس سیمینار کا مقصد خشک سالی کے شدید اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک جامع اور قومی حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…