اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کی پاکستان منتقلی پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔تفصیلا ت کے مطابق منگل کے روز وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملا قات کی جس میں ڈاکٹر عافیہ کی
رہا ئی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملا قات میں وزیرخارجہ نے عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں کاوشوں سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عافیہ صدیقی کیلئے قونصلروزٹس کے اہتمام کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے ہوسٹن میں پاکستانی قونصلر جنرل کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے،وزٹ کامقصد عافیہ کی صحت اورقانونی حقوق کاتحفظ یقینی بناناہے۔