پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

دل کے ارمان آنسو ؤں میں بہہ گئے۔۔۔!!! شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے خواب چکنا چور، عمران خان انہیں اس عہدے پر کیوں نہیں بٹھانا چاہتے؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 ملتان کا انتخاب کالعدم قرار دیا گیا اور حلقے میں دوباہ انتخاب کرانے کا حکم دیا۔جس کے بعد شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی امیدیں پھر روشن ہو گئی ہیں ۔

اس صورتحال پر نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی  حسن نثار نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس وزیرخارجہ کیلئے ان سے بہتر شخص نہیں ہے،پنجاب کو تو ریموٹ پر بھی چلایا جاسکتا ہے جیسے چلایا جارہا ہے۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت پنجاب کےسیٹ اپ میں تبدیلی لانے کا رسک نہیں لیں گے، شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنایا جائے گا کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس وزیر خارجہ کیلئے شاہ محمود قریشی جیسا موزوں آدمی نہیں ہے،شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی کوشش کی گئی تو انہیں ہرانے کی کوشش اپوزیشن کی طرف سے کم پی ٹی آئی کے اندر سے زیادہ ہوگی۔سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی ڈھکی چھپی نہیں ہے، ان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات نہیں ہیں۔شہزاد چو ہد ر ی کا کہنا تھا کہ بیرونی چیلنجز دیکھے جائیں تو پی ٹی آئی کو شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں زیادہ ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بننا شاہ محمود قریشی کی اپنی خواہش ہوسکتی ہے ۔بابر ستار نے کہا کہ عمران خان  شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بناناچاہتے تو اب تک بناچکے ہوتے۔ امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دونوں کے گروپس ہیں، شاہ محمود قریشی کے دل میں وزارت خارجہ کی چاہ نہیں ہے لیکن عمران خان کسی صورت شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…