ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹریٹیجک سٹرائیک کے دعوے کرنیوالے بھارتی وزیراعظم مودی کا بڑا یوٹرن،پاکستان ہم پر حملے کررہاہے اب جواب دینگے، حیرت انگیز دعوے کردیئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان کے خلاف روایتی زہر فشانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں عوام سے اپنے ماہانہ روایتی خطاب میں مودی نے پاکستان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے کوئی اشتعال انگیزی کی جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسے اقدام پر سخت ایکشن

لیا جائے گا۔نریندرا مودی نے سرحدوں پر نفرتوں کے بیج بوتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا پورا پورا جواب دینا جانتے ہیں اور خطے میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔حقائق سے عاری تقریر میں نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امن پر یقین رکھتا ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے لیکن اپنے ملک کی سلامتی اور عزت کا سودا نہیں کریں گے، سب سے مقدم ملک کا وقار ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…