جاتی امرا کے دروازے بند، نواز شریف، مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی، پیرول میں توسیع ہو گی یا کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائیگا، بڑی خبر آگئی

17  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدرکی اڈیالہ جیل منتقلی کے انتظامات مکمل، لاہور ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی لایا جائیگا، نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدرکی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جیل منتقلی سے قبل بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری،پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدرکی اڈیالہ جیل منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، تینوں کو دوپہر ڈیڑھ بجے اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدرکو لاہور ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی لایا جائیگا۔ واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی جس کی مدت میں 4 روز کی توسیع کی گئی۔بیگم کلثوم نواز کی رسم قل کل ادا کر دی گئی ہے جبکہ نواز شریف نے مزید پیرول کیلئے درخواست دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا نواز شریف نے نہ پہلے پیرول کیلئے درخواست کی اور نہ ہی اب پیرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب جاتی امرا کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے سامنے پہنچ گئی ہے جو کہ اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ  دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل تینوں کی جانب سے سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورت میں دائر درخواست پر آج فیصلہ بھی امکان ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ابتدائی طور پر 12گھنٹے کے پیرول پر رہا کیا گیا تھاجبکہ بعد میں پیرول میں 4روز کی توسیع کردی گئی تھی ۔ مزید پیرول نہ ملنے پر آج سہہ پہر 4بجے تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…