اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے اپنے سخت ترین سیاسی حریف وزیراعظم عمران خان کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے ایسا مشور دیدیا کہ سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے سخت ترین سیاسی حریف وزیراعظم عمران خان کو مشورہ
دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کیلئے فنڈ اکٹھے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم پر نواز شریف دور میں 122ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ نواز شریف دور میں ساری زمین خریدی گئی اور اس کی فزیبلٹی تیار کروائی گئی۔آپ ڈیم کیلئے بیشک فنڈ جمع کریں مگر اس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے آپ کو فنڈ اور پیسے اکٹھے کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اس موقع پرشہباز شریف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھاشا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ ٹینڈر دیں ، بولی دیں اور سرمایہ کار خود آکر اس میں سرمایہ کاری کرینگے۔ منصوبے سے 4ہزار میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے ۔ آپ کی سرمایہ کاری کی دعوت پر اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار اس منصوبے میں آکر سرمایہ کاری کرینگے اور مسئلہ حل ہو جائیگا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بھی شدید تنقید کی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایسے اقدامات سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کا اثر پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا جو کہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔شہباز شریف نے عمران خان کے اقدامات اور پھر فیصلے واپس لینے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے کرتی ہے اور یوٹرن لے لیتی ہے۔