اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پر نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت کے بعد ہی صدارتی امیدوار کے لیے پیش کیا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا کردار قابل ستائش ہے اور اعتزاز نظریاتی سیاست کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پر اعتزاز کا نام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، اگر اعتزاز احسن کا نام واپس لیا گیا تو نظریاتی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔وزیر خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے حوالے سے کہا کہ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی 5 سال حکومت رہی، وہ چاہتے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا سکتے لیکن شاید ان کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ کا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق بیان بہت دانشمندانہ تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو بھی جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر اکثریت اور اتفاق رائے چاہیے، سیاسی جماعتوں سے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے مشاورت پر تیار ہوں، امید ہے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبے پر پیش رفت میں معاونت کرے گی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقامی سیاسی تحریک اور انسانی صورتحال سے دنیا واقف ہے، کوشش ہے سنجیدگی اور دانشمندی سے پاکستان اور
بھارت مسائل حل کریں۔ملک میں جاری پانی کے بحران پر وزیر خارجہ کا مؤقف تھا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ کوتاہیوں کی وجہ سے سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے پانی کو ذخیرہ کرنے پر توجہ نہیں دی، بھاشا ڈیم پر اتفاق رائے ہے، وزیراعظم کہہ چکے کہ ڈیم بنانے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ
وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے دن عہدہ سنبھالتے ہی خارجہ سیکریٹریوں کو ہدایت بھی کی کہ او آئی سی ممالک مل کر آواز اٹھائیں گے تو اس میں جان ہو گی۔امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی مشکلات اور ان کے خاندان کے کرب کا احساس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے، کوشش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو واپس لے آیا جائے۔
صدر بننے کیلئے اعتزاز احسن کی راہ میں رکاوٹیں کون ڈال رہا ہے شاہ محمود قریشی کے تہلکہ خیز انکشافات، اندر کی کہانی سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا
-
40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے
-
جنسی زیادتی کی سزا برقرار، مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا
-
ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل
-
ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا،دورہ منسوخ کرنے کا اعلان
-
قیمتوں میں اضافہ، پیٹرولیم لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی
-
ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے خود کشی کر لی
-
آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آ گیا



















































