بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

’’پاکستان میں کسی صورت ڈیمز نہ بننے پائیں‘‘ 5سیاسی،4علاقائی جماعتوں، 3کالعدم تنظیموں میں 45ارب روپے تقسیم،لند ن اور یورپ میں 4خفیہ میٹنگز ،سابق حکمران خاندان کے 2قریبی عزیز شریک، کیا گھناؤنی ساز ش کی گئی؟تہلکہ خیز انکشافات

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کو روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے اربوں روپے کی فنڈنگ کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے اربوں روپے کی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ جس کیلئے  پاکستان میں موجود سیاسی ،مذہبی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہم ترین افراد کو بھی نوازا جا رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی اہم ترین افراد کو ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں رقم کی ادائیگیاں کی گئیں ان افراد کو گذشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ فنڈنگ کی جارہی ہے۔اس ضمن میں 15ارب سے زائد کی ایسی رقم کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے ہیں جو ایسے اہم پاکستانی افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں جن پر بظاہر بھارتی ڈیمز کے خلاف اور پاکستان میں ڈیم بنانے کے حوالے سے عالمی سطح پر بات کرنے کی ذمہ داری تھی لیکن ان میں سے اکثرافراد پاکستان میں ایک اور بیرون ملک میں دوسرا بیانیہ لیتے تھے جس کے عوض بھارت کی طرف سے انہیں انعام میں اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں ۔ذرائع کے مطابق کئی ایسے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ یورپ اور لندن میں چار ایسی میٹنگز بھی ہوئیں جن میں برملا اس بات کا اظہارکیا گیا کہ جب تک پاکستان کے اہم سرکاری افراد اپنے عہدوں پر بیٹھے ہیں اور حکومت میں ان کو مکمل آشیر باد حاصل ہے اس وقت تک پاکستان میں کوئی ڈیم تعمیر نہیں ہو سکتا ۔ لندن میں ہونے والی دو میٹنگز میں تو سابق حکمران خاندان کے دو قریبی عزیز بھی شامل رہے جنہوں نے اس کے عوض اپنے کاروباری فائدے حاصل کیے ۔دیامر میں جلائے گئے سکول بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےاور وہاں باقاعدہ ڈیم بناؤ تحریک شروع ہونے کے بعد پہلے سے زیادہ فنڈنگ کی گئی ۔

یہ تمام فنڈنگ مختلف این او جی اوز کے ساتھ ساتھ براہ راست بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کی جانب سے بھی کی جا رہی ہے ۔ 5 سیاسی جماعتوں، 3 کالعدم تنظیموں اور 4 علاقائی جماعتوں کو باقاعدہ 45 ارب روپے کی تازہ فنڈنگ کی گئی ہے ۔یہ فنڈنگ کس طرح ہوئی اس حوالے سے اہم اداروں کے پاس ثبوت آچکے ہیں اور اس فنڈنگ کو کرنے کے بعد یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر ایسے حالات پید ا کر دیے جائیں کہ ڈیم بنانے کا خیال بھی ان کی ذہن سے نکل جائے اور پاکستان کے بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے پر ساری توجہ ہو جائے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں لگ بھگ ایک ارب روپے جمع ہو چکے ہیں ۔چیف جسٹس یہ واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ڈیمز کیخلاف کوئی سازش یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…