شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر مشتعل افراد کا حملہ،پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،افسوسناک صورتحال

20  جولائی  2018

مری(این این آئی)انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کردیا تاہم سابق وزیراعظم اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یوسی گہل کے علاقہ کوہٹی کاکڑائی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پہنچے تو بعض مشتعل افراد نے ان کے قافلے پر پتھراؤ کردیا، سنگ باری کرنے والے افراد مقامی سطح پر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر مشتعل تھے۔

پتھراؤ کے باعث قافلے میں شامل ایک نوجوان زخمی ہوا جس کی شناخت بشارت عباسی کے نام سے ہوئی ہے ٗ اس واقعے میں سابق وزیراعظم محفوظ رہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی شاہد خاقان عباسی کا قافلہ کارنر میٹنگ کے لیے رْکا تو چند نوجوانوں نے پتھراؤ کردیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے، سابق وزیراعظم کو پولیس اور پارٹی کارکنان باحفاظت لے گئے۔ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…