بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاور،مردان اور کوئٹہ میں خود کش حملے، غیر ملکی سفیروں کا اظہار تشویش،جانتے ہیں پاکستانیوں کو کیا امید دلا دی؟

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور، مردان اور کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملوں پر پاکستان میں تعینا ت غیر ملکی سفیروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔جاپانی وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم ممالک کے سفیروں نے اپنے پیغامات میں ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانو ں کے ضیاع پر افسوس کا اظہاربھی کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ متاثرین کے لواحقین کے سوگ میں ان کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہےجبکہ جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے اپنے بیان میں 13 جولائی کو مستونگ ، کوئٹہ اور اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے ، جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔جاپانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن پرامن ہونگے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے بھی اپنے ایک پیغام میں الیکشن سے قبل کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا رکیا ۔ مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ آسٹریلیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جمہوری عمل جاری رہے گا اور جولائی 25کو ہونے والے الیکشن غیر جانبدار ہونگے۔واضح رہے کہ  پشاور، بنوں اور مستونگ میں ہونے ولے دھماکوں میں 150 سے زائد افراد شہید اور 200کے قریب زخمی ہو چکے ہیں ۔نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے حالیہ افسوسناک واقعات پر کل پورے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…