پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مریم نوازنے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں جانے سے انکار کیو ں کیا؟ ایسی بات سامنے آگئی کہ آپ بھی سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو داد دینے پر مجبور ہوجائینگے

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف اور مریم نواز اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ ن لیگی رہنما شیخ ارسلان حفیظ کا کہناہے کہ مریم نواز نے والد کو جیل بھیجنے اور خود سہالہ ریسٹ ہائوس  میں پہنچائے جانے کی سختی سے مخالفت کی اور سرکاری حکام پر واضح کیا وہ اپنے والد کو اکیلے جیل میں اور خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ ہائوس میں نہیں جا سکتیں ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ارسلان حفیظ نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد نواز شریف کو الگ چھوٹے جیٹ طیارے میں اور  مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سہالہ ریسٹ ہاﺅس لے جانے کا طے کیا گیا مگر لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اکھٹے اسلام آباد جائینگی چاہے وہ جہاز ہو یا ہیلی کاپٹر۔ اس پر دونوں باپ بیٹی کو لاہور سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں ایک ہی جیٹ طیارے میں سوار کر کے پہنچایا گیا۔ جہاں پر انہیں حکام نے آگاہ کیا کہ مریم نواز کو بینظیر بھٹو شہید اور ان کی والدہ نصرت بھٹو کی طرح سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں قید رکھا جائے گا اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا اس پر ن لیگ کے رہنما کے مطابق مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے جدا ہو کر کسی ریسٹ ہاﺅس میں کسی قیمت پر جانے کو تیار نہیں ہیں جہاں میرے والد کو رکھا جائے گا وہ بھی سہالہ ریسٹ ہاﺅس کی بجائے اسی اڈیالہ جیل میں رہیں گی۔ اس پر حکام بار بار اپنے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتے رہے اور اپنے فیصلے بدلتے رہے آخر میں بیٹی کو باپ کے ساتھ اڈیالہ جیل موٹر گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کم و بیش نصف شب کے قریب منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو آج  ناشتے میں اںڈہ ،پراٹھا اور چائے پیش کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…