جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کی آج ایف آئی اے میں طلبی لیکن سابق صدر کو انکے وکلا نے ایسا مشورہ دیدیا کہ سب حیران رہ گئے،منی لانڈرنگ کیس میں کیا ہونے جارہا ہے؟

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینئروکلانے آصف زرداری کو آج ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے کامشورہ دیا جس پر ایف آئی اے میں آصف زرداری کی قانونی ٹیم پیش ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اپنے قریبی ساتھی حسین لوائی کی گرفتاری کے بعد شکنجے میں آ چکے ہیں۔2روز قبل ایف آئی اے نے حسین لوائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپورکی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔مقدمے میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کمپنیوں کا بھی ذکر ہے۔منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں نزلی مجید، نمرہ مجید، عبدالغنی مجید شامل ہیں۔ابتدائی طور پر 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں چئیرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی، طحہ رضا نامزد ملزمان ہیں۔منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کو آج ایف آئی اے نے طلب کیا ہوا ہے تاہم سابق صدر آصف زرداری نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر کو گرفتار نہیں کریں گے اور ان کی جانب سے بھیجے جانے والے جوابات کا جائزہ لیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور اگر ذاتی طور پر حاضر نہیں ہوتے تو بھی انکو مجبور نہیں کیا جائے گا جبکہ اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ایف آئی حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ اکاونٹس کی تحقیقات کا کام 2015 سے جاری تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…