نوازشریف اور مریم نواز کیساتھ اپنے ہی ہاتھ کر گئے ،قید اور بھاری جرمانہ ہونے کے بعد دونوں کیساتھ ایسا بھی ہوگا کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا،(ن)لیگ بکھر کر رہ گئی

7  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف اور مریم نواز کو سزا ہونے پر لیگی کارکنان کی جانب سے خاطر خواہ احتجاج دیکھنے میں سامنے  نہ آنے  پر دونوں  سخت برہم، تفصیلات کے مطابق سزا کے خلاف ملک میں بھرپور احتجاج نہ ہو نے اور بالخصوص پنجاب کے اندر ایک بھی شاہراہ بند نہ ہونے پر نوازشریف اور مریم نواز ن لیگی قیادت سے سخت نالاں ہوگئے ، مریم نواز نے احتجاج نہ ہونے پر سب کو کھری کھر ی بھی سنائیں۔

یہی نہیں مریم نواز نے سزا کے خلاف احتجاج نہ ہونے پر اپنے قریبی ساتھیوں سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ وہ چیک کر کے بتائیں کہ پارٹی کے اندر کون ہمارے ساتھ گیم کر رہا ہے ؟ لاہور میں بھی کسی بھی حلقہ میں 200 کارکنوں کے اکھٹے نہ ہونے پر بھی مریم نے سخت غصے کا اظہار کیا ۔ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو پاکستان فون کر کے واضح طور پر کہا کہ لگتا ہے کہ ہم سے ٹکٹ اور عہدے دینے میں کوئی غلطی ہو گئی ہے ، اگر آ پ احتجاج نہیں کر سکتے تو الیکشن کہاں سے جیتیں گے ؟ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی رہنما مریم نواز کے میڈیا سیل نے سزا کے خلاف پاکستان میں جو باقاعدہ احتجاج ہوئے ، ان کی مختلف ٹی وی چینلز سے فوٹیج لے کر لندن بھیجی لیکن یہ دیکھ کر کہ کسی بھی احتجاج میں دو سو کارکن بھی شامل نہیں تھے مریم نواز نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے وہ قریبی افراد جنہیں نوازشریف کا بھی بہت قریبی سمجھا جاتا ہے۔ جن میں خواجہ آصف ، سعد رفیق ، دانیال عزیز، طلال چوہدری ، رانا ثنا اﷲ ، عابد شیر علی ، مفتاح اسماعیل ، مریم اورنگ زیب ، احسن اقبال اور مشاہد اﷲ خان شامل ہیں ان کے علاقوں میں بھی کوئی بڑا احتجاج نہیں کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے کہ آ پ کو تو سزا ہو گئی مگر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے جلوسوں پر پتیاں نچھاور کی گئی ہیں اورکئی جگہوں پر ڈھول بھی بجائے گئے ہیں ۔موجودہ صرتحال دونوں کیلئے بہت ہی الارمنگ ہے ،لگتا ہے کارکنوں نے بھی احتساب عدالت کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…