بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان الیکشن جیتنے سے پہلے وزیر اعظم بن گئے، طیارہ 3گھنٹے ائیرپورٹ پر کھڑے رکھا،وزارت داخلہ کو کہہ کر زلفی بخاری کا نام زبردستی ای سی ایل سے نکلوایا،رؤف کلاسرا کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  گزشتہ روز جب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے توعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے لیکن نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے زلفی بخاری کو روک لیا گیا تھا۔مگر تین گھنٹے کے بعد عمران خان کے طیارے کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس صورتحال کے بارے  میں نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت اور وزارت داخلہ  کے لیے انتہائی شرم کی بات ہے کہ جس نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود ان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس کے لیے بھی شرم کی بات ہے کہ ایک سپریم کورٹ کے جج نے عمران خان کے دباؤ میں آ کر ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ساتھ نرم رویہ اپنایا ۔حالانکہ عمران خان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔نہ ہی عمران خان کے پاس کوئی ایگزیکٹو پاورز ہیں۔لیکن زلفی بخاری پر کرپشن جیسے الزامات ہیں۔جس کو نیب دیکھ رہی ہے۔ زلفی بخاری کا نام  ای سی ایل میں ہے۔لیکن عمران خان کے دباؤ میں آ کر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔عمران خان زلفی بخاری کے لیے تین گھنٹے بیٹھے رہے لیکن اس کے باوجود بھی اگر ہماری قوم اور ہماری قوم کے نوجوان عمران خان کی پالیسیوں کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہ قابل افسوس ہے۔عمران خان یورپ کی مثالیں دیتے ہیں لیکن ان کے اس اقدام سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں ضرورمایوسی پھیلی ہوگی ۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔رئوف کلاسرا نےپروگرام کے دوران مزید کیا کچھ کہا آئیے آپ بھی سنئے ۔

 

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…