جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی ایک اور بڑ ی کامیابی ،معروف ایم کیو ایم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

datetime 3  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ رشید گوڈیل بھائی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی بے حد خوشی ہے، خوشی اس لیے ہے کہ کراچی میں کوشش کررہے ہیں وہ رزلٹ دیں تاں کہ تبدیلی لاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے اور کراچی اٹھ نہیں رہا، اس لیے پاکستان بھی اوپر نہیں جارہا لہذا کراچی کو تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ رشید گوڈیل کے آنے سے کراچی کو پرانی ٹیم کے ساتھ مل کر منظم کریں گے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل 18 اگست 2015 کو کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…