بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے افغان سرحد پر 48ارب روپے سے ایسی چیز تعمیر کرنا شروع کردی کہ دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمسایہ ملک افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے لیکن اب اس کا اختتام ہونے کے قریب ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی 1500 میل پر محیط سرحد پر 48 ارب روپے کی لاگت سے باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد دہشتگردوں کی دراندازی کو روکنا ہے۔ یہ باڑ لگانے کا فیصلہ گزشتہ ایک سال سے جاری آپریشن کے بعد سامنے آیا جس کے

دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔یورو نیوز کے مطابق پاک فوج نے رواں ماہ صحافیوں کو سرحدی علاقے کا دورہ کروایا جس کے دوران پاک آرمی کے بریگیڈیئر نثار کا کہنا تھاہمارے ملک اور قوم کی بہتر سکیورٹی کےلئے ہمیں یہ کام کرنا تھا۔ افغان حکومت نے اس باڑ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس کا موقف ہے کہ اس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں آباد قبائل دو حصوں میں بٹ جائیں گے۔اس منصوبے پر کام کا آغاز گزشتہ سال ہوا جس میں دو شاخی بلند باڑ کی تعمیر کی جا رہی ہے جو دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے گزرتی ہیں۔ افغانستان کی جانب اس باڑ کی اونچائی 13 فٹ جبکہ پاکستان کی جانب 11 فٹ ہے۔ باڑ کے ساتھ ساتھ نگرانی کے لئے ٹاور بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ 2019ءکے اختتام تک سرحد کے 92 فیصد حصے پر باڑ لگائی جاچکی ہوگی۔ مکمل ہونے پر اس باڑ کی کل لمبائی 516 میل ہوگی جس میں سے تقریباً 146 میل کا حصہ پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔ سرحد کے کچھ علاقے جو غیر معمولی حد تک دشوار گزار ہیں ان پر باڑ نہیں لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان  میں ہونے والی دہشتگردی کے بیشتر واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…