بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کو اس وقت سنگین خطرات کا سامنا ہے ` دشمن ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے ، پرویزمشرف کا نشترپارک میں جلسہ سے خطاب،سنگین انتباہ کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی اتحاد کے سربراہ اور سابق صدر مملکت جنرل (ر) سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔ دشمن ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے ۔ ان کا مقابلہ قوم متحد ہو کر ہی کر سکتی ہے ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر ملک میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ۔ انہوں نے ہزارہ اور سرائیکی صوبے سمیت ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے مسائل حل ہوں گے ۔

نئے صوبوں کے قیام کے لیے عملی اقدام فوری کیا جائے ۔ کراچی تمام قوموں کا شہر ہے ۔ مہاجر اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور تیسری سیاسی قوت کی صورت میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نشتر پارک میں پاکستان عوامی اتحاد کے تحت منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید پرویز مشرف نے کہا کہ ہم قومیت کو چھوڑ کر پاکستانیت کا راستہ اختیار کریں ۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے امان اللہ پراچہ ، ثروت اعجاز قادری ، سردار عتیق احمد خان ، ریاض فتیانہ علامہ زبیر احمد ظہیر ، اقبال ڈار اور اے پی ایم ایل کے ڈاکٹر محمد امجد ، مہرین ملک اور دیگر رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کو پاکستان کی صورت حال کا پتہ ہے ۔ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ پاکستان ایک بھنور میں پھنسا ہوا ہے ۔ پاکستان کہہ رہا ہے کہ مجھے بچاؤ ۔ ملک کے قرضے بڑھ گئے ہیں ۔ معیشت تباہ ہو گئی ہے ۔ بیرونی سرمایہ کاری بند ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں ترقی نہیں ہو رہی ہے ۔ عوام کی خوش حالی نہیں ہے ۔ ملک میں کرپشن اور اقربا پروری کا راج ہے ۔ حکمرانوں نے اپنے لوگوں کو نوازا ہے اور پاکستان کو تباہی سے دوچار کیا ہے ۔ اس پر ہمیں تشویش ہے اور ہم ان سے نمٹیں گے ۔ پاکستان کو عالمی اور علاقائی سطح پر خطرات کا سامنا ہے ۔ دنیا پاکستان کی سالمییت کو چیلنج کر رہی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان تناہ ہو رہا ہے ۔

موجودہ صورت حال کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو آزمائش سے نکالنے اور اسے پٹڑی پر لانے کے لیے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا ۔ 1999 میں پاکستان کو تباہی سے بچاکر سیدھی پٹڑی پر گامزن کیا ۔ پاکستان کو کس چیز کی ضرورت ہے اس کا مجھے بخوبی علم ہے اور میں یہ باآسانی کر سکتا ہوں ۔ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرنا ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا ۔ مجھے فخر ہے اس بات کا کہ میرے آٹھ سالوں میں عوام کو خوش حالی ملی اور ملک نے ترقی کی ۔ یہ کام میرے لیے نیا نہیں ہے ۔

ہم پہلے کی طرح پاکستان دوبارہ ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ سے چھٹکارا پائے بغیر ہم آگے نہٰں بڑھ سکتے ۔ عوامی اتحاد ان قوتوں سے مقابلہ کرے گی اور ہم آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ پنجاب میں ہم خیال لوگوں کو ساتھ ملائیں اور سیاسی خلاء کو پر کریں ۔ تمام قوموں کو اکھٹا کریں اور ایک طاقت بنائیں ۔ یہ پاکستان کے لیے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بہاری اور بنگالیوں کے حوالے سے قانون سازی کی جائے ۔ علاقائی اور عالمی مسائل پر کو حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے ۔ مہاجر اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ۔ میں ان کے حقوق کے لیے لڑوں گا ۔ کراچی سب کا شہر ہے ۔

یہ شہر تمام قوموں کا ہے ۔ مہاجر اور تمام قومیتوں میں یکجہتی ہونی چاہئے ۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگالیوں اور بہاریوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ ان کو قبول کیا جائے اور ان کو فوراً شناختی کارڈ دیا جائے ۔ کراچی تباہ ہو چکا ہے ۔ کراچی کو ہر لحاظ سے ٹھیک کیا جائے ۔ کراچی میں نہ بجلی نہ پانی ہے ۔ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ کراچی کے مسائل کو حل ہونا چاہئے ۔ کراچی کی روشنیاں بحال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ اور سرائیکی صوبہ فورا بنایا جائے ۔ پاکستان میں اور بہت سے صوبے ہونے چاہئیں ۔ نئے صوبے بنانے کی کارروائی فوری شروع ہونی چاہئے ۔ نئے صوبے بننے سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ۔ یکجہتی کا اظہار کرنے سے مسائل حل ہوں گے اور اس کے لیے ہمیں جدوجہد کرنا ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…