جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

ارائیں کے بیٹے کو گجر کی بیٹی سے پسند کی شادی مہنگی پڑ گئی لڑکی والوں نے لڑکے کے ضعیف باپ کیساتھ وہ سلوک کیا کہ۔۔گلے میں پٹہ ڈال کر بجلی کے پول سے باندھنے کے بعد گندی نالی کا پانی ڈال کیا کیا کچھ کرتے رہے ؟

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے بوڑھے والد سے لڑکی کے خاندان والوں کا انتہائی شرمناک سلوک،60سالہ بوڑھے والد کی داڑھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر بہیمانہ تشدد کے بعد گلے میں پٹہ ڈال کر گاؤں کے چوک میں بجلی کے پول سے باندھنے کے بعد منہ میں نالی کا پانی ڈال کر منہ پر غلیظ کیچڑ ملتے رہے،روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پنجاب کے شہر بورے والا کے نواحی گائوں 146ای بی میں محمد اکرم آرائیں

کے بیٹے محمد وسیم نے کچھ عرصہ قبل اسی گائوں کے خادم حسین گجر کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کو شدید رنج تھا۔ گائوں میں ہونے والی پنچایت کے ذریعہ لڑکی کو واپس کر دیا گیا اور بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے کو عاق بھی کر دیا تھا اس کے باوجود ورثاء کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی گذشتہ روز ملزمان سبحانی گجر،نعیم،جمال اور بلا سبحانی وغیر وسیم کے بوڑھے والد محمد اکرم ارائیں کو گھر سے نکلتے ہی قابو کر کے اس کی داڑھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر تشدد کرتے ہوئے چوک میں لے آئے جہاں پول سے باندھ کر دوران تشدد اس کے منہ میں نالی کا گندہ پانی ڈالتے ہوئے کیچڑ بھی اس کے منہ پر ملتے رہے بوڑھا شخص گڑ گڑا کر جان بخشی کے واسطے دیتا رہا مگر کسی نے ایک نہ سنی بلکہ گائوں والے بھی بااثر ملزمان کے خوف سے اس کی مدد کو نہ آئے مضروب کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا ذرائع کے مطابق وسیم نے دسمبر2017کو پسند کی شادی کی تھی اور جنوری 2018میں معززین علاقہ کے کہنے پر طلاق دیدی تھی اور لڑکی والدین کے حوالے کر دی گئی تھی باپ نے اس اقدام پر اپنے بیٹے وسیم کو عاق کر کے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا اس کے باوجود بااثر چوہدری کی جانب  اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری تھا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…