شوکت عزیز جلسوں میں جانے سے کیوں گھبراتے تھے؟ پرویز مشرف نے ان سے کیا پوچھا،جواب سن کرسابق جنرل نے اپنی کونسی چیز بھیجی؟شجاعت کا دلچسپ انکشاف

8  اپریل‬‮  2018

اسلام آبد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اپنی کتاب میں شوکت عزیز کو بلٹ پروف جیکٹ پہنانے کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہیں ۔۔ جمالی کے بعد شوکت عزیز کو وزیراعظم نامزد کیا گیا تو قومی اسمبلی کا رکن منتخب کرانے کے لیے اٹک کا حلقہ خالی کرایا گیا فتح جنگ کے قریب ان پر ایک خود کش حملہ ہوا بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے بم حملے میں شوکت عزیز اور میرے بہنوئی میجرطاہر صادق جوان

کے ساتھ گاڑی میں تھے محفوظ رہے لیکن ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ، میں اس وقت ملک کا وزیراعظم تھا میرے ملٹری سیکریٹری نے اس حملے سے ایک روزپہلے ہی مجھے بتایا تھا کہ شوکت عزیز کے پاس جو بلٹ پروف گاڑی ہے وہ ایوان صدر کی ہے اور وہ مانگ رہے ہیں ، میں نے اس وقت یہ ہدایت کی تھی کہ گاڑی ابھی انہی کے پاس رہنے دو اور ایوان صدر والوں کو ٹال دواگران سے گاڑی لے لی جاتی تو خدانخواستہ انہیں بھی نقصان ہوسکتا تھا ، خودکش حملے کے بعد شوکت عزیز خوفزدہ ہوگئےتھے ، چوہدری پرویز الہی نےا ن کے حلقے کی میٹنگز کا پنجاب ہائو س میں اہتمام کرایا ، ایک روز پرویز مشرف نے پوچھا کہ شوکت عزیز اپنے حلقے میں کیوں نہیں جارہے تو چوہدری پرویز الہی نے جواب دیا کہ سکیورٹی وجوہات ہیں ، اگلے روز شوکت عزیز کا ان کے حلقے میں بڑا جلسہ منعقد کیا گیا اور صدر پرویز مشرف نے ایک بلٹ پروف جیکٹ انہیں بھجوا دی کہ اسے پہن کر اپنے حلقے میں جاسکیں اور شوکت عزیز بعد میں یہ جیکٹ پہن کر جلسوں میں جاتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…