سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب جلسہ میں موجود تمام لوگوں نے عدالت کے فیصلے کو صحیح مانتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سوات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو صرف اس لیے نکال دیا کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،
میاں نواز شریف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ثبوت دے سکتا ہوں اور کہا کہ جو لوگ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں، جس پر تمام لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے، اس موقع پرسٹیج پر موجود ایک لیگی رہنما نے لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے ہاتھ نیچے کرنے کو کہا، اس کے بعد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ واہ واہ سوات کے عوام کے لیے نوازشریف کا نعرہ لگانے کو جی کرتاہے۔