جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑیوں کی ڈگی میں نوٹوں کو بھر کر کون لایا؟جن 4سینیٹرز کے بارے میں پیش گوئی کی تھی بالاخر وہ ہی سینیٹر بن گئے،کون کس طرح بکا اور کس طرح خریداگیا؟ اہم سیاسی شخصیت نے نے بھانڈہ پھوڑ دیا‎

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما حامد الحق نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سینٹ ووٹوں پر 32 کروڑ روپیہ جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چار لوگوں کا نام لیا تھا

کہ یہی لوگ سینیٹرز بنیں گےاور وہی ہوا۔ سینیٹ انتخابات میں وہی چار لوگ سینیٹرز بنے، تم لوگ خواہ مخواہ لوگوںکی انرجی ووٹوں پر ضائع کر رہے ہو۔میں نے یہ خبرووٹنگ سے بھی پہلے بریک کی تھی میں نے پہلی مرتبہ خود کروڑوں روپے دیکھے ہیں، پیسے ایسے لگے ہوئے تھے جیسے کسی بھٹے میں اینٹیں لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ حامد الحق نے کہا کہ جو جو لوگ پیسے اپنے ساتھ لائے تھے، وہ ووٹ لینے کے لیے پیسے دکھا رہے تھے تو میں نے بھی ایک گاڑی کی ڈگی کھولی اور پیسے دیکھے ،ادھر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میںہارس ٹریڈنگ پنجاب میں نہیں بلکہسندھ اور خیبر پختونخوا میں ہوئی،عمران خان کے اپنے لوگ کے پی کے میں بِک گئے،پیپلز پارٹی کو بھٹو صاحب کی روح کا سوچنا چاہیے،پی پی پی اس اقدام سے آیان علی خوش ہوگی بینظیر بھٹو نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اور شجرکاری مہم دونوں مشکل سے ہوتی ہے،جمہوری درخت کوکاٹنے کی بجائے پانی دینے کی ضرورت ہے،نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، اُن کیلئے عوام کا جذبہ ناقابل بیان ہے،پاکستانی قوم ہر قدم پرنواز شریف کے ساتھ ہے،عوام نے جس طرح نواز شریف کا ساتھ دیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…