پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود دیر کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل خان کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد شکیل، ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم محمد شکیل اور ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہیں جب کہ دھماکے سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جس کی شناخت 29 سالہ لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا خیزمواد قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے تاہم موٹرسائیکل کا انجن اور چیسز نمبر حاصل کرلیا گیا ہے جس کی روشنی میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود دیر کالونی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل خان کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد شکیل، ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا