اب آؤ میدان میں۔۔! جگہ تمہاری پسند کی جواب میں تین گنا بڑھ کردوں گا،عمران خان نے براہ راست نوازشریف کو چیلنج کردیا، حیرت انگیز اعلان کردیا

8  فروری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتے ہیں کہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار ہونے والے پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر نے بیان دیا ہے کہ اس نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے کہنے پر ماورائے عدالت قتل کئے اور ہم اس معاملے پر عدالت جائیں گے ،نواز شریف کو چیلنج ہے ایک روز وہ جس مقام پر جلسہ کریں گے

اس سے اگلے روز میں جلسہ کروں گا اور ان کے مقابلے میں تین گنا زیادہ عوام کوا کٹھا کر کے دکھاؤں گا ، اسحاق ڈار کو سینیٹ ٹکٹ کے اجراء سے لگتا ہے کہ حکمران مجرموں کی سینیٹ بنانا چاہتے ہیں ، خیبر پختوانخواہ میں اگر کسی واقعہ میں پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والا کوئی شخص ملوث ہے تو اسے کوئی تحفظ حاصل نہیں او ر واضح کہتا ہوں کہ اگر کوئی ہے تو پہلے اسے پکڑیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شیخ رشید ، فواد چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ میں عوام میں پھرتا ہوں سپریم کورٹ کی جانب سے قانون کی بالا دستی کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسے سراہا جارہا ہے ۔ سپریم کورٹ طاقتور ،لوٹ مار اور جرم کرکے قانون سے اوپر بیٹھنے والوں کو قانون کے دائرے میں لے کر آرہی ہے ۔ سپریم کورٹ پرجس طرح حملے کئے جارہے ہیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،قوم آپ کے ساتھ ہے ، قوم ان حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے ۔ یہاں دو قانون ہیں غریب کو انصاف نہیں ملتا جبکہ طاقتور خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے اور اسے این آر او مل جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو جلسے کر رہے ہیں میں انہیں چیلنج کر کے کہتا ہوں کہ وہ ملک کے جس کونے میں چاہیں ایک روز جلسہ کریں اور اس سے اگلے روز میں بھی اسی مقام پر جلسہ کروں گا اور ان سے تین گنا زیادہ عوام کو اکٹھا کر کے دکھاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا سابق انسپکٹر عابد باکسر جسے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے اس نے بیان دیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے کہنے پرماورائے عدالت قتل کرتا تھا اور جب اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا وہ یہاں سے بھاگ گیا ، ہم اس معاملے میں جائیں گے ۔ اس نے کہا ہے کہ جب تک ہمیں اوپر سے اجازت یا حکم نہ ملے تو ہم قتل نہیں کرتے ۔ قصور میں بچیوں سے زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قتل کئے گئے ، سبزہ زار میں پانچ نوجوانوں کا قتل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تو مافیا ز کرتے ہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں صحیح مافیا کہا ہے ، سندھ میں ایس پی راؤ انوار کے ذریعے قتل کرائے گئے او رراؤ انوار بھی چار سو قتل کرنے کے بعد بھا گا ہوا ہے ،خیبر پختوانخواہ میں پولیس ماورائے عدالت قتل نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ مشال خان ، اسماء کیس میں خیبر پختوانخواہ پولیس نے پروفیشنل اپروچ کے تحت کام کیا ۔میں نے ان کیسز کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا پولیس قانون کے مطابق خود حرکت میں آئی ۔ کمسن اسماء کے قاتل کو خون کے ایک قطرے سے ٹریس کر کے پکڑاگیا۔

مشال پر توہین رسالت کا مرتکب ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ،کچھ سیاسی جماعتیں مجرموں کو ہیرو بنا رہی ہیں ،آپ کیا جنگل کا قانون لے کر آرہے ہیں ۔ مشال خان کیس میں اگر کوئی ملزم مفرور ہے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اسے کوئی تحفظ حاصل نہیں ، اگر کوئی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتا ہے تو سب سے پہلے اسے پکڑیں ۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹریز سونامی کے حوالے سے غلط پراپیگنڈا کیا گیا حالانکہ عالمی اداروں نے اس کا آڈٹ کیا ہے ہم نے پراپیگنڈا کرنے پر لیگل نوٹس دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے اور صحت کے بارے میں جھوٹ بول کر باہر بیٹھے اسحاق ڈار کو سینیٹ کا ٹکٹ دیدیا گیا ہے ،یہ ملک کو کدھر لے کر جارہے ہیں ،کیا یہ مجرموں کی سینیٹ بنانا چاہتے ہیں ،یہ سسٹم کو کریمنلائز کرنا چاہتے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسحاق ڈا رکو پکڑا جائے او رجیل میں ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فلیٹ کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے ساٹھ دستاویزات جمع کرائیں اور تیس سے چالیس سال پرانے اپنے معاہدوں کی دستاویزات پیش کی۔  شریف خاندان نے اپنی دولت کے حوالے سے صرف ایک فراڈ قطری خط پیش کیا ہے ، انہیں بتانا ہوگا کہ تیس ہزار کروڑ روپے کیسے بیرون ملک گیا ، مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ انکی کوئی جائیداد نہیں اور اب بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدیں کہاں سے آ گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…