منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی یونٹ پر خود کش دھماکے کے بعد دہشتگردوں کا ایک اور بزدلانہ حملہ،قیمتی جانی نقصان

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر پشتون گڑھی کے قریب مسلح رہزنوں نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔تھانہ پبی پولیس کے ایس ایچ او شاد علی کے مطابق دونوں سگے بھائی تھے اور دونوں پاک آرمی کے سپاہی تھے پولیس کے مطابق سپاہی زہیب موقعہ پر جابحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی سپاہی عبدلصمد ولد نور الحد سکنہ اکبرپورہ زخمی ہے۔پولیس کے مطابق

جاں بحق سپاہی زہیب کی نعش اور زخمی سپاہی عبدلصمد کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کیاگیا۔پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔پاک آرمی اور سیکورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔سیکورٹی فورسز نے جاں بحق سپاہی زہیب کی نعش اور زخمی سپاہی عبدالصمد کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کردیا ہے۔تھانہ پبی پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے بھائی نفری جائے وقوع پر اور مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ پبی شاد علی کے مطابق آرمی افسران اور سی ایم ایچ نوشہرہ سے پوسٹ مارٹم ریورٹ آنے کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔رات گئے پوسٹ مارٹم موصول ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔شہید پاک آرمی کے سپاہی زہیب کا نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے ابائی گاوں اکبرپورہ ضلع نوشہرہ میں ادا کردی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات سوات کے علاقے کبل میں فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 11اہلکار شہیدا ور 13زخمی ہوگئے  تھے،صدر ممنون حسین ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق صدر آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقہ کبل میں فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش کیا گیا جس میں پہلے 3سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ بعد ازاں 7سیکورٹی اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد شہید ہونیو الے اہلکاروں کی تعداد 11ہوگئی جن میں ایک افسر بھی شامل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو گراؤنڈ میں اس جگہ اڑا دیا

جہاں اہلکاروالی بال کھیل رہے تھے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا ۔دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔صدر ممنون حسین نے فوجی یونٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات میں فوجی یونٹ

کے سپورٹس ایریا میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا، بزدل دہشتگرد دشمن ہمارے جری جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ آخری دہشتگرد کے

خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فساد کے بیج بونے والوں کو کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔انھوں نے کہاکہ ہم شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں ۔سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے

سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہیدوں کا لہو اس جذبے کو مزید تقویت دے گا کہ وطن دشمنوں کا صفایا ہماری منزل ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ چھپ کر حملہ کرنے والوں کی ڈوریاں ہلانے والے زیادہ وقت چھپے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ملک دشمنوں کا پیچھا کرکے

سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کچل دیا جائے۔ آصف علی زرداری نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرکے اپنی جانیں قربان کرنے والے قوم اور ملک کے ہیرو ہیں۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…