اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی امداد پاکستان کے لئے غیر اہم ہے ، پانچ برسوں کے درمیان ملی امریکی امداد ایک کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ آگے رہا ، دنیا کو سراہانا چاہیے دہشتگردی
کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔ وہ ہفتہ کو برطانوی اخبار کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو تمام باتوں سے آگاہ کیا دنیا کو بھی بتایا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے ۔ ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ۔ افغانستان میں عالمی فوجیں دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں ۔ دہشتگرد آج بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان پر حملہ کرتا ہے ۔ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے ۔ ہم دنیا میں دہشتگردی کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پاکستان ہی آگے رہا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکی امداد پاکستان کے لئے غیر اہم ہے ، پانچ برسوں کے درمیان ملی امریکی امداد ایک کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ آگے رہا ، دنیا کو سراہانا چاہیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی امداد پاکستان کے لئے غیر اہم ہے ، پانچ برسوں کے درمیان ملی امریکی امداد ایک کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی