پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جس نے مقابلہ کرنا ہے وہ الیکشن میں آجائے، وزیراعظم

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،جس نے مقابلہ کرنا ہے وہ الیکشن میں آجائے، حکومت پر تنقید کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے دور کا ایک منصوبہ دکھادیں،مسلم لیگ (ن) آئندہ منتخب ہو کر باقی مسائل بھی حل کرے گی، پاکستان کی تاریخ میں 42انچ کی کوئی گیس پائپ لائن نہیں ڈالی گئی، آج پاکستان میں ریکارڈ مدت میں 1400کلومیٹر لائن

بچھائی گئی جس میں 42انچ قطر کی پائپ لائن بھی شامل ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے محض وعدے نہیں کئے عملی اقدامات کئے، (ن) لیگ وہ جماعت ہے جو صرف وعدے نہیں کرتی ان کو پورا بھی کرتی ہے، پاکستان میں بننے والی موٹرویز سے مستقبل میں فائدہ ہو گا، مسلم لیگ (ن) آئندہ منتخب ہو کر باقی مسائل بھی حل کرے گی، مسلم لیگ (ن) خدمت خدمت اور کام کی سیاست کرتی ہے، کوئی گالیوں اور الزامات کی سیاست کررہا ہے، مسلم لیگ (ن) وہ جماعت اور نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے کام کر کے دکھائے، مخالفین پچھلے 15سال میں کوئی ایک منصوبہ بھی دکھا دیں۔ ہفتہ کو بھونگ میں آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی منصوبہ پاکستان کو ترقی دینے اور توانائی مسائل کے حل میں اہم ہے، منصوبے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو گیس فراہم ہوتی ہے، اضافی گیس مہیا کئے بغیر پاکستان کے توانائی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، پاکستان کی تاریخ میں 42انچ کی کوئی گیس پائپ لائن نہیں ڈالی گئی، آج پاکستان میں ریکارڈ مدت میں 1400کلومیٹر لائن بچھائی گئی ہے، بچھائی گئی لائن میں 42انچ قطر کی پائپ لائن بھی شامل ہے، ہماری حکومت آئی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا،

ماضی میں ترقی کی شرح 3فیصد سے بھی کم ہو چکی تھی، یہ نواز شریف کا وژن اور جذبہ تھا کہ ملک کے آئندہ 15سال کے مسائل بھی حل کئے، حکومت میں آئے تو صنعتی کارخانے ،سی این جی اسٹیشنز بند تھے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں مںی گیس کی لوڈشیڈنگ تھی اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی تھی، اگر ہم گیس کا مسئلہ حل نہیں کرتے تو بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیں کر سکتے تھے، توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے جتنے منصوبے لگائے

اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں، اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبے اور ایل این جی کے ٹرمینلز بھی لگنے شروع ہوئے، آج بجلی کے کارخانے بھی چل رہے ہیں، توانائی کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے، ہم نے دنیا سے سستی ترین ایل این جی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سستے ایندھن سے ملک میں بجلی کا ہر کارخانہ چل رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے تیل کی درآمد نہیں کر رہے، بجلی کی پیداوار کے لئے سستے ایندھن کا استعمال

کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) وہ جماعت اور نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے کام کر کے دکھائے، (ن)لیگ وہ جماعت ہے جو صرف وعدے نہیں کرتی بلکہ ان کو پورا بھی کرتی ہے، منصوبہ ملک میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا حصہ ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے محض وعدے نہیں کئے بلکہ عملی اقدامات کئے، مخالفین پچھلے 15سال میں کوئی ایک منصوبہ بھی دکھا دیں، کیا پاکستان کے پاس پہلے وسائل نہیں تھے،

کیا یہ تمام کام پہلے نہیں ہو سکتے تھے، کیا یہ تمام منصوبے پہلے نہیں لگ سکتے تھے، کیا یہ تمام منصوبے صرف مسلم لیگ (ن) ہی نے بنانے تھے، ماضی میں بھی وسائل موجود تھے جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا،پاکستان میں بننے والی موٹرویز سے مستقبل میں فائدہ ہو گا، سرمایہ کاروں کو کسی بھی منصوبے کیلئے گیس کی فراہمی ہو گی، جون تک بجلی کے 20لاکھ کنکشن مکمل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں لوگ بجلی کنکشن

کیلئے سالوں انتظار کرتے رہتے تھے، پہلے دس دس سال گیس کنکشنز نہیں لگتے تھے، موجودہ حکومت نے ایک کنکشن بھی سفارش کی بنیاد پر نہیں دیا، جتنے منصوبے اس حکومت نے لگائے ملک کی تاریخ میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی، مستقبل میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرے گی، مسلم لیگ (ن) خدمت اور کام کی سیاست کرتی ہے، کوئی گالیوں اور الزامات کی سیاست کر رہا ہے، جولائی میں انتخابات ہوں گے جس میں

دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو جائے گا، ہمیں عوام پر اعتماد ہے عوام ہمارا ساتھ دیں گے، عوامی ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) دوبارہ منتخب ہو گی اور عوام کی خدمت کرے گی، عوام جانتے ہیں کہ کون سی جماعت کی کارکردگی ہے اور کون کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) آئندہ منتخب ہو کر باقی مسائل بھی حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب میں جو کام کیا گزشتہ 66سال میں نہیں ہوا،66برس میں دوسری تمام جماعتوں نے اتنا کام نہیں کیاجتنا (ن) لیگ نے چار سال میں کیا، ملک کی ترقی کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا، گوادر سے خیبر تک منصوبوں کی طویل فہرست ہے جس پر کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…