جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طاقتور افواج ہیں، امریکی مالی امداد روکنے پراب پاکستان کیا کرے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو ،امریکی چینل پر ہی بڑا اعلان کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں،امداد کی معطلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی ، امریکی امداد روکنے سے باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا۔

جمعہ کو امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی امداد روکنے سے باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا تاہم ا مداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، امداد کی معطلی دوطرفہ باہمی سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن کیلئے کاوشوں کو متاثر کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی ، پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں ۔پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں ، ہم نے اس جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے ،پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں ، ہمارے ارادوں پر شکوک وشبہات کا اظہار امن واستحکام اور مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے اچھا نہیں ہے ۔پاکستان اپنے مفاد اور امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں۔ پاک کے شعبہ تعلقات عامہ  کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں،امداد کی معطلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…