اسلام آباد (آن لائن) اسلام آبا د دفتر خارجہ کی خاتون افسر فریحہ بگٹی سے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں دفتر خارجہ کی خاتون افسر فریحہ بگٹی
سے دوران شاپنگ ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ کوہسار میں خاتون افسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔