پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

حکومت کی نئے وزیر خزانہ کی تقرری میں عدم دلچسپی،شاہد خاقان کیا چاہتے ہیں ،نوازشریف کیوں خاموش ہیں،تفصیلات آگئیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار کی جگہ نئے وزیر کی تقرری میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت موجودہ سیٹ کے ساتھ ہی اپنی مدت پوری کرنا چاہتی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق وزیر مملکت برائے خزانہ کی تقرری کے حوالے سے جو تجاویز کردش کر رہی تھیں ان میں اب تک کسی بھی قسم کی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے

وزارتِ خزانہ کے روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے تجویز کردہ انتظامات پر رسمی رضامندی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ وزارت کی حکمتِ عملی، فیصلہ سازی اور اس کے دیگر امور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس ہی رہیں گے۔تاہم اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔تجویز کردہ منصوبے کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد افضل خان کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا قلمبدان سونپنے جبکہ وزارت کے امور کو چلانے کے لیے 4 سے 6 اراکین پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو حکومت کو معاشی مسائل پر تجاویز دے۔موجودہ سیٹ اپ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان حکومت کے ٹیسک سے متعلق معاملات دیکھ رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشل ٹریننگ بلیغ الرحمٰن پارلیمانی امور کی انجام دہی کر رہے ہیں جو کمیٹیوں کے سامنے پیش ہو کر حکومتی فیصلوں پر ان کا دفاع بھی کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معاشی معاملات مفتاح اسمٰعیل کو خصوصی معاشی مسائل کے حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ وہ اپنے موجودے عہدے پر رہتے ہوئے کسی بھی وزارت

کے ماتحت نہیں ہوں گے۔یہاں ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی وزارتِ خزانہ کے ایسے امور ہیں جن کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکتا کہ آخر کون ان کی ذمہ داری سنبھالے گا کیونکہ وزیرِاعظم اس وقت بے حد مصروف ہونے کی وجہ سے یہ معاملات نہیں چلا سکتے۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار مختلف مسائل پر حکومت کی جانب سے بنائی گئی تقریباً 50 کمیٹیوں کی سربراہی کر رہے تھے جبکہ وزیرخزانہ کی چھٹیوں کی درخواست

منظور ہونے کے بعد سے اب تک ان میں سے کسی بھی کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں ہو سکاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجود حکومت کو وزارتِ خزانہ کے روز مرہ کے معاملات چلانے میں کسی بھی طرح کی دلچسپی نہیں ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کا اس معاملے میں کہنا تھا کہ بلاشبہ وزارت پہلے سے حاصل کئے گئے تمام اعشاریے میں ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا

کہ ظاہری طور پر وزارت کے معاملات چل رہے ہیں لیکن اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ باقاعدہ طور پر نئے وزیرِ خزانہ کا تقرر نہیں کرتی تو اس سے وزارت کو شدید دھچکا پہنچے گا۔وزارتِ خزانہ کے ایک حکام نے بتایا کہ سیکریٹری خزانہ شاہد محمود آئندہ 15 روز میں اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ ایک بیوروکریٹ کے پاس سیاسی حکومت کے ایجنڈے کے نفاذ کا بھی اختیار نہیں ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ اسحٰق ڈار کئی اہم کمیٹیوں کی سربراہی کر رہے تھے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مالی خسارے اور دیگر اہم معاملات چلانے والے فسکل اینڈ مانیٹری بورڈ کے امور کون چلا رہا ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…