کراچی(سی پی پی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے دستبردارہورہاہوں۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی سے استعفے کا فیصلہ خالصتاذاتی ہے ،فی الحال کسی سیاسی جماعت اورگروپ میں شامل نہیں ہورہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کا حصہ تھے اور اسی سے مستعفی ہو رہے ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان میں کبھی شامل نہیں رہا۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ایک انٹرویو میں بابر غوری نے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے الزامات کی سیاست کی جارہی ہے، محض گندی سیاست میں پڑنا نہیں چاہتالیکن قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔انہوں نے انٹرویو میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 31کیا ایک بھی پیٹرول پمپ کا ثبوت عوام کے سامنے لے آئیں۔